غازی (نمائندہ خصوصی) غازی میں جموں کے مقام پر پرانی ریلوے لائن کے ایریا میں واقع افغان مہاجرین کے مکانات کو گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی جس سے متعدد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت مذکورہ افغان بستی کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً پھیل کر متعدد مکانات کو لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی غازی کا فائد بریگیڈ موقع پر پہنچ گیا اور ایک گھنٹہ مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Blogger Comment
Facebook Comment